نئى دہلى، 12 دسمبر (یو اين ائى) دہشت گردى کے خلاف سخت موقف اختيار کرتے ہوئے وزير دفاع منوہر پريکر نے آج کہا کہ پاکستان کو سخت سبق سکھايا جانا چاہئے تاکہ سرحد پار سے ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کو ہميشہ کے لئے روکا جا سکے۔
ٹى وى ٹوڈے گروپ کے زير اہتمام يہاں منعقد ايک
کانفرنس ميں مسٹر پريکر نے کہا کہ پاکستان ہندستان ميں دہشت گردوں کو بھيج رہا ہے اور اس کے لئے اسے خبردار کيا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ميرا خيال ہے کہ پاکستانى دہشت گردوں کو سخت جواب ديا جانا چاہئے جس سے کہ اس دہشت گردانہ حملوں کو ہميشہ کے لئے روکا جا سکے يا پھر ان حملوں ميں بھارى کمى آئے۔